لاہور ہائیکورٹ ، محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کیخلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد

ایک جرم کی سزا ایک با ر ہی دی جاتی ہے،محمد عامر اپنی سزا پوری کرچکے عدالت انہیں ٹیم میں شمولیت سے روکنے کا فیصلہ نہیں دے گی، عدالتی ریمارکس

پیر 4 جنوری 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی تھی ،اپیل میں کہا گیا کہ محمد عامر کی وجہ سے ملک کا نام پوری دنیا میں بدنام ہوا لہذا عدالت عالیہ فاسٹ باوٴلر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے فیصلے کو کالعدم قراد دے، کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی سزا ایک با ر ہی دی جاتی ہے اور محمد عامر اپنی وہ سزا پوری کرچکے ہیں لہذا اب عدالت انہیں قومی ٹیم میں شمولیت سے روکنے کا فیصلہ نہیں دے گی جس کے بعد دو رکنی بینچ نے درخواست گزار کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں