لاہور ہائی کورٹ نے اوکاڑہ میں دو سگے بھائیوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے پر ڈی پی اوکاڑہ سمیت ایس ایچ او بصیر پورہ کو کل صبح طلب کر لیا ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میبنہ پولیس مقابلہ کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل میاں احمد نے عدالت کو بتایا کہ اوکاڑہ پولیس نے دو بے گناہ سگے بھائیوں کو جعلی پولس مقابلے میں ہلاک کردیا اور جب ورثا لاشیں لینے گئے تو الٹا ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا۔انہوں نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کیں گئیں۔ جس پر عدالت نے ڈی پی اوکاڑہ سمیت ایس ایچ او بصیر پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ جنوری کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں