انٹرا پارٹی انتخابات کو ہر قیمت پر شفاف انداز میں کروایا جائے، ماضی میں پارٹی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائی جائیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

پیر 4 جنوری 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو ہر قیمت پر شفاف انداز میں کروایا جائے، ماضی میں پارٹی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دہرائی نہ جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور پارٹی انتخابات سے متعلق مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو ہر قیمت پر شفاف انداز میں کروایا جائے، ماضی میں پارٹی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دہرائی نہ جائیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں