طب کے شعبہ میں ریسرچ کے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
پیر 4 جنوری 2016 16:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) نوجوان ڈاکٹروں کی جدید خطوط پر تربیت اور طب کے شعبہ میں ریسرچ کے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، بیماریوں اور وباؤں پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن کی روشنی میں میڈیکل کے طلبا و طالبات کو سپیشلائزیشن اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا ،پی جی ایم آئی چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتتسان سے آنے والے ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کے مساوی مواقع فراہم کر کے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت بن گیا ہے، یہاں کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز اور اساتذہ پنجاب سمیت دنیا کے کونے کونے میں مریضوں کے علاج اور طبی تعلیم و تدریس کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار معروف نیورو سرجن پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے سوموار کے روز پی جی ایم آئی اکیڈمک سیشن 2016ء کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
تقریب میں طب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ رواں سال سرکاری و نجی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے 175 ڈاکٹروں کو ڈپلومہ و ڈگری کورسز میں داخلہ دیا گیا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے میں داخلوں کا تمام عمل خالصتاً میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں وطن عزیز میں طب کے شعبے میں معا لجین کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ڈینگی اور خسرے کی وبائیں سرفہرست ہیں ۔ان چینلجز پر پورا اترنے کے لئے نوجوان ڈاکٹروں کے پاس سب سے بڑا ہتھیار جدید طبی تحقیق اور ماڈرن طریقہ علاج وضع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں پریکٹس کرنے والے پاکستانی سینئر ڈاکٹرز کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اپنے ملک کے میڈیکل کے نوجوان طلبا و طالبات کو نت نئی بیماریوں اور ان کے علاج معالجے کے بارے میں ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی جدید ریسرچ کے بارے میں بتائیں او رانہیں قابل اور پروفیشنل ڈاکٹر بننے میں رہنمائی کریں ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ ادارے میں اس وقت 47 ڈگری و کورسز کرائے جا رہے ہیں جبکہ یہاں 24 بیسک کلینیکل شعبے قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بیک وقت سندھ ، خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتتسان کے علاوہ ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو بھی سپیلائزیشن کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔پروفیسر خالد محمود نے نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ نئے تعلیمی سیشن میں اپنا نالج اپ ٹو ڈیٹ رکھنے اور علم کی پیاس بھجانے کے لئے تعلیمی مباحثوں ، سیمینارز اور تحقیقی سرگرمیوں میں بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کریں تاکہ جب وہ انسٹی ٹیوٹ سے پاس ہو کر نکلیں تو ملک و قوم کا ایک قیمتی اثاثہ بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری