ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق، یاسر شاہ کا معطل ہونا پریشانی کا باعث:وقار یونس

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے، تربیتی کیمپ دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 18:43

ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق، یاسر شاہ کا معطل ہونا پریشانی کا باعث:وقار یونس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق ہے او ر ہم اسے ویلکم کہتے ہیں ، یاسر شاہ کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطل ہونا پریشانی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قذافی سٹیڈ یم میں جاری تربیتی کیمپ میں دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے اپنی سزا پوری کر لی ہے اور اب وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے اہل ہیں ، انہیں ٹیم میں ویلکم کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹیم کو اپنا 100فیصد دیں گے۔

وقار یونس کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے ، دورہ نیو زی لینڈ میں ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم انہیں اپنی ٹیم پر اعتما د ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں