یو سی ایچ میں کل فری میڈیکل کیمپ لگے گا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء )یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال( یو سی ایچ ) گلبرگ میں کل (5)سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس کا افتتاح مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کر یں گے ۔

(جاری ہے)

یہ کیمپ 7جنوری تک جاری رہے گا جس میں ہر طرح کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو معائینہ کر یں گے ۔ ۔کیمپ صبح 8بجے شروع ہو گا اور 3بجے تک جاری رہے گا ۔یو سی ایچ کی ایم ڈی ڈاکٹر زریں فرحت نے بتا یا کہ اس طرح فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں