پاکستان علماء کونسل کا 7جنوری کو لاہور میں عظیم الشان رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس بلانے کا اعلان

عالم اسلام کو مصائب اور مشکلات سے نکلنے کیلئے سیرت مصطفی ؐپر عمل کرنا ہوگا‘بچیوں کی تعلیم پر پابندی لگانے والوں کیلئے قانون میں سخت سزا ہونی چاہئے‘رسول اکرم ؐ کی تعلیمات کی وجہ سے عورتوں کو بلند مقام ملا‘سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو سزائیں دے کر انصاف کو سربلند اور ارض حرمین الشریفین کے امن کو محفوظ بنایا ہے‘ پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس سے حافظ طاہر محموداشرفی کا خطاب