اعلی وفاقی شخصیت کی ملکیت نجی فضائی کمپنی کے ذریعے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پر واپسی کے منتظر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) اعلی وفاقی شخصیت کی ملکیت نجی فضائی کمپنی کے ذریعے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پر واپسی کے منتظر ہیں کیونکہ فضائی کمپنی کے پاس ناکافی جہازوں کی وجہ سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کو وطن واپس لانے کا مسلہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 250سے زائد مسافر ایئر پورٹ لاؤنج ہی میں سونے پر مجبور ہیں۔نجی ایئر لائن کی پرواز کو اتوار کے روز ساڑھے12بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا۔ایک مسافر کا کہنا ہے کہ جہاز کی خرابی کا بہانہ بنا دیا گیا،بتایا نہیں جا رہا کہ کب پرواز دستیاب ہو گی،مسافر جدہ ایئر پورٹ پر شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں