دو خواتین پولیس اہلکاروں سے مبینہ ریپ کی کوشش کے الزام میں تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

پیر 4 جنوری 2016 21:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) دو خواتین پولیس اہلکاروں سے مبینہ ریپ کی کوشش کے الزام میں تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ثناء لیاقت اور زیب النساء کرسمس کے موقع پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھیں کہ تین پولیس اہلکاروں افتخار احمد،قاسم اور اصغران کو ایک نا معلوم مقام پرلے گئے اور ان سے مبینہ ریپ کرنے کی کوشش کی تاہم خواتین پولیس اہلکار مزاحمت کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ خواتین اہلکاروں کی طرف سے مرد اہلکاروں کے اس اقدام کے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کو درخواست دی گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد تینوں کو معطل کر کے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں