موبائل لائبریریوں کے آزمائشی مرحلے میں ریس کورس پارک، دہلی دروازہ اور گلشن اقبال پارک میں لائبریریاں قائم کی جائینگی‘ عبداﷲ خان سنبل

19 موٹرسائیکل لائبریریاں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی،پائلٹ پراجیکٹ (آزمائشی مرحلہ) کے پی سی ون کی تیاری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کام کرے گا ،دو ہفتوں میں حتمی تفصیلات پیش کرے گا‘ کمشنر لاہور ڈویژن

پیر 4 جنوری 2016 21:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ موبائل لائبریریوں کے آزمائشی مرحلے میں ریس کورس پارک، دہلی دروازہ اور گلشن اقبال پارک میں لائبریریاں قائم کی جائیں گی جبکہ 19 موٹرسائیکل لائبریریاں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی،پائلٹ پراجیکٹ (آزمائشی مرحلہ) کے پی سی ون کی تیاری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کام کرے گا اور دو ہفتوں میں حتمی تفصیلات پیش کرے گا۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بعدازاں ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایل ٹی سی کی مسافر انتظار گاہوں کی صورت میں انتظامیہ کو لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے- اس لیے منظور شدہ تین نمونوں کو ایل ٹی سی کی مشاورت سے پی ایچ اے تین مختلف مقامات پر بس شیلٹرز (مسافر انتظار گاہیں) بنائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے تیار کردہ نمونوں کے مطابق اگلے مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار موبائل کتب خانوں اور مسافر انتظارگاہوں کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ چیف منسٹر سلمان صوفی، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ایڈیشنل کمشنر صاحب زادی ویسمہ عمر، سی ای او ایل ٹی سی، ڈی جی پنجاب پبلک لائبریریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں