عوامی تحریک نے اپنے کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا‘ خرم نواز گنڈا پور

کارکنوں کی جھوٹے مقدمات میں انصاف کا ظالم نظام تذلیل کر رہا ہے‘ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

پیر 4 جنوری 2016 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے جانیں دینے والے کارکن شکوہ نہیں کر سکتے ، عوامی تحریک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہزاروں کارکنوں کا مقدمہ لڑا اور لڑ رہی ہے۔ کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا ۔

(جاری ہے)

غریب کارکنوں کے قانونی اخراجات پارٹی کے مخیر حضرات برداشت کر رہے ہیں ،ایک ہزار 43کارکنان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ہمارے وکلا کارکنوں کی قانونی مدد کیلئے پنجاب کی مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ،پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن اپنی قیادت کے خلاف شکوہ نہیں کر سکتا نہ ہی ایسی انکی تربیت ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اپنی قیادت کیلئے جان دینے کے بعد بھی شکوہ نہیں کرتے ،ہم کل بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں ،جھوٹے مقدمات قائم کر کے سیاسی کارکنوں کی تذلیل میں حکومت ملوث ہے ۔بد قسمتی سے کارکن دہشت گردی کی عدالتوں اور ظالمانہ نظام کے باعث تکلیف میں ہیں ،ساری دنیا جانتی ہے کہ انقلاب مارچ کے دوران حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کئے ۔پی ٹی وی حملہ ڈرامہ کے ہدایت کار حکمران ہیں جن کے بارے میں حقائق پیش کئے جا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں