ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے‘ محمد حفیظ

ذاتی رائے ہے ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں

پیر 4 جنوری 2016 21:39

ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے‘ محمد حفیظ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے،میری ذاتی رائے ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں اور اسے اس کے اصل حسن کے ساتھ ہی کھیلا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہم لوگ کمرشل دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن جو بھی تجربات ہوں وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہوں تو اچھا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو نہ چھیڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر سے اتفاق نہیں کرتے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند سے شائقین زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرف متوجہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے اتارچڑھا ؤکا اپنا مزا ہے اس کی روایتی خوبصورتی کی ایک مثال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہے جس میں آخر وقت تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کون جیتے گا لہٰذاٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ شکل میں ہی جاری رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں