چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست مزید کارروائی کے لئے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھجوا دی

پیر 4 جنوری 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست مزید کارروائی کے لئے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھجوا دی.۔

(جاری ہے)

یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سربراہ عبداﷲ ملک کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعے سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے،ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے متاثرہ طالبہ اور اس کے اہل خانہ دبا کا شکار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور عدالتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مو ثر قانون سازی کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

فاضل چیف جسٹس نے درخواست مزید کاروائی کے لئے عدالت عالیہ کے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھجوا دی.۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں