پاک بھارت کشیدہ تعلقات نے ساؤتھ ایشین گیمز میں ملکی دستے کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا

منگل 5 جنوری 2016 13:00

پاک بھارت کشیدہ تعلقات نے ساؤتھ ایشین گیمز میں ملکی دستے کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر کشیدہ تعلقات کے سبب پاکستانی دستے کی ساوٴتھ ایشین گیمز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور قومی دستے کی گیمز میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ساوٴتھ ایشین گیمز آئندہ ماہ پانچ سے 16 فروری تک ہندوستانی شہروں گوہاٹی اور شیلونگ میں ہو گا جس میں میزبان ملک سمیت پاکستان، افغانستان، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور بنگلہ دیش کے دستے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایشیا کے اولمپک کے درکے کے حامل اس 12 روزہ ایونٹ 1505 مرد اور 1167 خواتین 23 کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے لیکن ابھی تک اس ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی حکومت ویزوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔اوتھ ایشین گیمز میں پاکستان سے ممکنہ طور پر 414 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا وفد پڑوسی ملک جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں