وائٹل سینس بینڈ سے علیحدگی کے بعد اپنا جنون گروپ بنایا ‘گلوکار سلمان احمد
منگل 5 جنوری 2016 13:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سینس بینڈ سے کیا جس میں جنید جمشید سمیت دیگر گلوکار بھی شامل تھے مگر بعض اختلافات کی وجہ سے مجھے بینڈ چھوڑنا پڑا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بینڈ کو ” دل دل پاکستان “ سے پہچان ملی ، پاپ میوزک کا دور تھا اور اس وقت میں نے بینڈ کے دیگر دوستوں کو مشورہ دیا کہ ہمیں اپنے بینڈ میں علامہ اقبال اور دیگر بزرگوں کا صوفیانہ کلام شامل کرنا چاہیے اسی بات پر اتفاق نہ ہونے پر میں نے علیحدہ ہو کر اپنا ”جنون گروپ “بنا لیا ۔
چار سال کی جدو جہد کے بعد نغمہ ” ہے جذبہ جنون “ نے میرے لیے کامیابیوں کے راستے کھول دیئے ۔(جاری ہے)
سلمان احمد نے کہا کہ میرے والدین مجھے ڈاکٹر بنانے کے خواہشمند تھے مگر میرا گلوکاری اور کرکٹ کی طرف زیادہ رحجان تھا ۔ فسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد آخر کار مجھے گلوکاری کا انتخاب کرنا پڑا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میں سیاستدان کی نسبت قومی ہیرو مانتا ہوں ۔
جبکہ راحت فتح علی خاں اچھے گلوکار ہیں ۔ سلمان احمد نے مزید کہا کہ میں اس وقت ملک میں پولیو ختم کرنے کے خلاف ایک تحریک میں مصروف ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ سال 2016ء میں پاکستان مکمل طور پر پولیو سے پاک ہو جائے ۔ دنیا کے سب ممالک میں پولیو جیسی بیماری ختم ہو چکی ہے جبکہ صرف دو ملکوں افغانستان اور پاکستان میں ابھی تک موجود ہے اور میں نے اس کو ختم کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رکھی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ