اداکارہ ریچل خان نے اپنی سالگرہ تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ہمراہ منائی

منگل 5 جنوری 2016 13:26

اداکارہ ریچل خان نے اپنی سالگرہ تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ہمراہ منائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اداکارہ ریچل خان نے اپنی سالگرہ تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ہمراہ منائی ۔ اس موقع پر ریچل خان نے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے ساتھ اپنے خون کا عطیہ بھی دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریچل خان نے اپنی سالگرہ سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ہمراہ منائی ۔

اس موقع پر انہوں نے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کافی دیر تک بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اپنے خون کا عطیہ بھی دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہیے کہ اپنے وقت میں سے کچھ وقت ان بچوں کے ساتھ بھی گزاریں ۔ میں تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کے حوالے سے مستقبل میں ہونے والے تمام چیرٹی شوز میں مفت پرفارم کیا کروں گی ۔ اس موقع پر وہ آبدیدہ ہو گئیں ۔ ریچل خان کی سالگرہ کی تقریب میں نامور کالم نویس اور سندس فاؤنڈ کے روح رواں منو بھائی بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں