کینیڈین ریاست اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر پیٹرک بران وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

منگل 5 جنوری 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) کینیڈین ریاست اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر پیٹرک بران اپنے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مہمان وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین ریاست اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر پیٹرک بران اور ان کے وفد کے دیگر ارکان نجی ائیر لائنز کی پرواز 622کے ذریعے براستہ دبئی کینیڈا سے لاہور پہنچے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مہمان وفد کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں