سانحہ ماڈل ٹاوٴن کیس، عوامی تحریک کا عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

منگل 5 جنوری 2016 14:42

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کیس، عوامی تحریک کا عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی کاروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈووکیٹ رائے بشیر کا 11 رکنی پینل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گا۔پہلے مرحلے میں طاہر القادری سمیت تمام عہدیداروں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں