سروسز ہسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاج کیا اور آوٴٹ ڈور بند کر دیا۔پیرا میڈیکل اسٹاف نے سروسز ہسپتال کے اندر احتجاج کے دوران ریلی بھی نکالی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بعض شعبہ جات کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر کے مطالبے کو حکومت تسلیم کرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں