اقتصادی راہداری منصوبے پرکام کرنیوالے چینی انجینئرز و دیگر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

پولیس کو جدید واٹر باوزرز‘ فلیشنگ لائٹس‘ سائرنز، وائرلیس مائیک بھی دیے جائینگے جو ترک کمپنی فراہم کریگی‘ پاک چین منصوبوں کی حفاظت کیلئے 3708افسران و اہلکار بھرتی کئے جائیں گے مختلف منصوبوں پر ڈیوٹی دینے والے 24افسران و 16پولیس اہلکاروں کو تین تین ماہ کے کورس کرائے جارہے ہیں‘فرانس سے 28 بکتر بند گاڑیاں پونے دو کروڑ روپے فی گاڑی خریدی جائینگی