ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے برائے راست پاکستا ن متا ثر ہو گا ‘اعجاز چوہدری

موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے دونو ں مسلم ممالک کے دوران مماثلت کیلئے اپنا پو را اہم اثرو اثوت استعما ل کرے

منگل 5 جنوری 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے برائے راست پاکستا ن متا ثر ہو گا ‘ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے دونو ں مسلم ممالک کے دوران مماثلت کے لئے اپنا پو را اہم اثرو اثوت استعما ل کرے ‘ایران مسلمان ملک اور پاکستان کا ہمسایہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو بھی مسلما ن ممالک کا اتحاد ہے اُن مسلما ن مما لک کو بھی چاہیے کہ وہ دونو ں ممالک کے دوران صلح کروائیں ۔ برونائی ‘ ملیشاء ‘اور انڈونیشا کو چاہیے کہ وہ بھی اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ انڈیا نے پٹھا ن ائیر بیس پر خودساختہ کھیل کھیلا ہے تما م اشارے ملے ہیں بھارت کو خطے میں امن کے قیا م کیلئے ایسی ڈمہ بازیاں نہیں کرنی چاہیے اس سے خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے ‘ خطے میں امن کے قیا م کیلئے پاکستان اور بھارت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں