سیف گیمز کیلئے ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹرائلز کے موقع پر ریسلرز اور ان کے حامی آپس میں لڑ پڑے
ایک دوسرے پر گھونسوں ،لاتوں ،تھپڑوں کی بوچھاڑ ،ریسلنگ فیڈریشن نے تحقیقات اور پہلوانوں کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا اعلان کر دیا
منگل 5 جنوری 2016 19:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہونے والی سیف گیمز کیلئے ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹرائلز کے موقع پر ریسلرز اور ان کے حامی آپس میں لڑ پڑے ،ایک دوسرے پر گھونسوں ،لاتوں ،تھپڑوں کی بوچھاڑ کیساتھ غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تحقیقات اور ریسلرز کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کیلئے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹرائلز ہو رہے تھے کہ اس دوران ریسلرز کی طرف سے ایک دوسرے کو چیلنج کرنے پر بات طول پکڑتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ اس موقع پر پہلوانوں کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے اور رنگ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔(جاری ہے)
اس دوران ریسلرز اور انکے حامیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں ، لاتوں اور تھپڑوں سے حملہ کیا ۔
ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کی طرف سے کوششوں کے بعد بیچ بچاؤ کرایا گیا ۔ اس حوالے سے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار نے کہا کہ یہ جھگڑا پہلوانوں کے درمیان نہیں بلکہ حامیوں کے درمیان ہوا ہے ۔ جب مقابلہ ہوتا ہے تو کوچز اپنے کھلاڑیوں کو بتاتے ہیں اور ایک دوسرے پر آوازیں بھی کسی جاتی ہیں لیکن گزشتہ روز واپڈا کے دو پہلوانوں کے درمیان مقابلہ تھا اور ہارنے والے پہلوان نے جیتنے والے پہلوان کے کوچ کو چیلنج کر دیا کہ جس سے بات طول پکڑ گئی اور حامیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ طیب رضا اور محمد انعام کے حمایتیوں میں جھگڑا ہوا لیکن صلح کر اد ی گئی ہے لیکن اس کے باوجود فیڈریشن ضرور کارروائی کرے گی اور ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت