بادشاہی مسجدلاہورکے پہلو میں مزارِ اقبال کوخاردارتاریں اور بیریئرز لگا کر لوگوں کیلئے بند کر دیا‘ذرائع

منگل 5 جنوری 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) بادشاہی مسجدلاہورکے پہلو میں مزارِ اقبال کوخاردارتاریں اور بیریئرز لگا کر لوگوں کیلئے بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصورِپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال لاہورمیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں ابدی نیند آرام فرما ہیں،عقیدت مندوں اور عام شہریوں کی فاتحہ خوانی کیلئے یہاں جوق درجوق حاضری معمول کی بات ہے‘مزارپررینجرز کا چاق وچوبند دستہ سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی پرتومامور ہے،تاہم مزارکوخاردار تاریں اور بیریئرز لگا کرعام لوگوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے،رینجرز ذرائع کاکہناہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیاگیاہے،جبکہ مزارپر سیکیورٹی بھی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں