پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

منگل 5 جنوری 2016 21:11

پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،منظور احمد وٹو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں 70 فیصد نشستیں جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 45 فیصد نشستیں حاصل کی ہیں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ایوان شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر بلاول ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مخدوم احمد محمود، جہانگیر بدر، ثمینہ خالد گھرکی اور الطاف قریشی کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں منظور احمد وٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایوان نے کمزور کو اُس کا مقام اور حق لینے کا سلیقہ سکھایا، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹم بم دینے کے علاوہ ملک کو آئین دیا انہوں نے پارٹی کی بنیاد سوشلزم ہماری معیشت، جمہوریت ہماری سیاست اور اسلام ہمارا دین کے مشہور نعرے سے رکھی پیپلز پارٹی آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دئیے گئے منشور پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہو اُس کو کون کمزور کر سکتا ہے پیپلز پارٹی کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے اب بھی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب اور سرخرو ہو گی بلاول بھٹو زرداری کا قد کاٹھ اور ویژن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عکاسی کرتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ پاکستان میں لیڈر صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہی ہوئی ہیں باقی سب وزیر اعظم ہوئے ہیں انہوں نے نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نیا پاکستان عملی طور پر بنا کر دکھایا انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو زردار سے کہا ہے کہ لاہور میں قیام کریں جبکہ کراچی اور سندھ کے دورے کیا کریں پیپلز پارٹی نے اب ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں