کوچز کی لاپرواہی،ساوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ میدان جنگ بن گیا
پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان
منگل 5 جنوری 2016 21:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء) ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ کوچز کی لاپرواہی کے نتیجے میں میدان جنگ بن گیا۔پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ادھر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان کر دیا۔بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز کے لئے لاہور میں قومی ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے ہونے والے ٹرائلز میں پہلوانوں نے مقابلے کا اعلان ہونے سے قبل ہی دنگل شروع کر دیا۔
لاہور کے طیب پہلوان اورڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے ایک دوسرے پر دل کھول کر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی۔ٹرائلز کے دوران طیب پہلوان نے محمد علی پہلوان کو کشتی کا چیلنج کیا۔(جاری ہے)
طیب پہلوان اور محمد علی پہلوان کی کشتی تو نہ ہو سکی مگر عمیر پہلوان اور طیب پہلوان میں بحث وتکرار کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ دنگل کی صورت اختیار کر گیا۔اس ساری صورت حال میں کوچز پہلوانوں کو کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔
بعد ازاں دونوں پہلوانوں کو بمشکل الگ کیا گیا۔اس نا پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی سیف گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں طیب پہلوان کو شامل نہیں کیا گیا۔قومی ریسلنگ ٹیم میں محمد بلال ،عبد الوہاب ،ندیم انعام ،محمد عمیر اور زمان انور جانی شامل ہیں جبکہ سہیل رشید اور محمد انور ٹیم کے کوچز ہوں گے۔سیف گیمز آئندہ ماہ بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن