کپتان کے سیاسی افق پر اقتدارکاسورج طلوع نہیں ہوگا: اقبال سندھو

عمران خان یادرکھیں سیاست کو جواسمجھ کرکھیلنے والے اپنا سب کچھ ہارجاتے ہیں،لیگی رہنماء

منگل 5 جنوری 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے سیاسی افق پر اقتدارکاسورج کبھی طلوع نہیں ہوگا۔ ان کے ہاتھوں میں وزرات عظمیٰ کی ''ریکھا''نہیں ہے لہٰذاء ضد،ہٹ دھرمی اورتعمیروترقی کاراستہ چھوڑدیں۔عمران خان یادرکھیں اگروہ سیاست کو جواسمجھ کر کھیلیں گے تو ہاران کے گلے کاہاربن جائے گی۔

دوسری سیاسی پارٹیوں کاناکارہ سامان اورسیاسی بونوں کابوجھ اپنے کندھوں پراٹھانے والے کپتان مادروطن پاکستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ جوغمزدہ عوام کی اشک شوئی اوران کی خدمت نہیں کرسکتا اسے سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ عمران خان دھاندلی دھاندلی کرتے رہے مگرانہیں ایک باربھی عوامی ایشوزپربات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال سندھو نے مزید کہا کہ اقتدار کے فراق نے کپتان کی دماغی صحت کوبری طرح متاثرکیا ہے۔وہ دوران گفتگو ہوش وحواس میں نہیں ہوتے لہٰذاء ان کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انتھک قائدین خادمین کی طرح ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں جبکہ عمران خان کازیادہ تروقت پراسرارسرگرمیوں میں گزرتا ہے ۔

چلے ہوئے کارتوس جمہوری قوتوں کوڈرانے اورمنتخب حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل دھرنے کے باوجود عمران خان کے ہاتھ رسوائی اورپسپائی کے سواکچھ نہیں آیا۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کوہرکسی کے ساتھ پنگابازی کابھاری خمیازہ بھگتناپڑے گا،موصوف دوسروں پرکیچڑاچھالنا اپناحق سمجھتے ہیں ۔دشنام طرازی کے بعدمعذرت کرناکپتان عمران خان کاٹریڈمارک ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ اورانتخابات کی راہ دیکھتے دیکھتے عمران خان کی آنکھیں پتھراجائیں گی مگران کا وزیراعظم منتخب ہونے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں