پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 5 جنوری 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے سارہ رضوی جعفری دختر سید علی رضو ی کوسوشیالوجی کے مضمون میں ان کے’’نرس پرسیپشنز آف اورگنائزیشنل کلچر اینڈ اٹس انفلینس آن ایرر رپورٹنگ ۔

(جاری ہے)

ایویڈنس فروم پاکستان پبلک ہیلتھ کئیر سیکٹر ‘‘ کے موضوع پر،زاہد یاسین ولد ظفر یاسین کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’فوجی عہد حکمرانی میں سول حکومتوں کی کارکردگی ضیا اور مشرف دور حکومت کا مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر اورمدراراﷲ ولد ذاکراﷲ کولائبیری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان کی میڈیکل لائبیریریز میں انفارمیشن لیٹریسی کی صورت حال: ایک تنقیدی جائزہـ ‘‘ کے موضوع پر، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں