جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کی جانب سے عالم اسلام ، فاٹا اور کشمیر بارے قرار دادوں کی منظوری

شام ،مصر ،فلسطین،بنگلہ دیش،عراق ،یمن،افغانستان اوربرما سمیت متعدد ممالک میں جاری خون ریزی پر افسوس ہے ، ایک طرف ہمارے قبلہ اول پر قابض صہیونی دشمن، کامل امریکی سرپرستی میں لاکھوں مظلوم فلسطینی عوام کو جینے کے حق سے محروم کیے ہوئے ہے تو دوسری طرف بشار الاسد اور جنرل سیسی جیسے ڈکٹیٹرصرف اپنے شخصی اقتدار کی خاطر لاکھو ں عوام کو شہید،اسیر اور بے گھر کیے ہوئے ہیں ‘کھلی دھاندلی کے ذریعے بنگلہ دیش میں بر سر اقتدارآنے والی حسینہ واجد، ہندوستان کی واضح شہ پر ملک کی غالب اکثریت سے سیاسی انتقام لے رہی ہے‘استعماری طاقتیں عراق و افغانستان سمیت پوری مسلم دنیا پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ‘ ظلم ودہشت گردی کا ارتکاب خواہ کوئی فرد کرے ،کوئی گروہ کرے یاکوئی ریاست ، اسلام اسے یکسر مسترد کرتا ہے ‘مجلس شوریٰ کی قرار دادوں کا متن