"آئی ٹو آئی" سے شہرت پانے والے طاہر شاہ نے 8 جنوری کو اپنے نئے گیت کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 23:30

"آئی ٹو آئی" سے شہرت پانے والے طاہر شاہ نے 8 جنوری کو اپنے نئے گیت کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء )"آئی ٹو آئی" سے شہرت پانے والے طاہر شاہ نے 8 جنوری کو اپنے نئے گیت کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق "آئی ٹو آئی" نامی عجیب و غریب گیت سے شہرت پانے والے گلوکار طاہر شاہ نے ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔ طاہر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کی 8 تاریخ کو اپنا نیا گیت ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے تجسس پایا جا رہا ہے کہ طاہر شاہ کا پہلا گیت تو انتہائی مضحکہ خیز اور عجیب و غریب تھا، اب دیکھتے ہیں کہ ان کا نیا گیت کیسا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں