شیر پنجاب اوررستم گامہ پہلوان دنگل اسی ماہ ہوں گے، رانا مشہود

بدھ 6 جنوری 2016 12:46

شیر پنجاب اوررستم گامہ پہلوان دنگل اسی ماہ ہوں گے، رانا مشہود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیرکھیل پنجاب رانا مشہود نے اعلان کیا ہے کہ 15جنوری کو شیر پنجاب دنگل جبکہ 16 کو رستم گامہ پہلوان دنگل کا اہتمام کیا جائے گا۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ روایتی کشتیوں کو فروغ دیا ہے،15 جنوری کو شیر پنجاب دنگل جبکہ 16 کو رستم گامہ پہلوان دنگل منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رستم زماں گاما پہلوان دنگل کا بڑا جوڑ بشیر بھولا بھالا اور عطا محمدپہلوان جبکہ شیر پنجاب دنگل میں عمیر پہلوان کا مقابلہ عثمان شاہد سے ہو گا۔شیرپنجاب دنگل میں اچھوپہلوان کا مقابلہ شہوار پہلوان ،طاری پہلوان کاگونگا پہلوان سیہوگا،جبکہ ماجو پہلوان کا کا مقابلہ محمد علی پہلوان سے ہو گا۔ دوسرا ایونٹ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل میں 40 پہلوان حصہ لے گے۔عثمان شاہد بمقابلہ مالو پہلوان سے دنگل میں آمنے سامنے ہو نگے جبکہ محسن پہلوان چاندی کا طاری سیٹکرائیں گے ،قاسم گجرکا مقابلہ کا نوحی سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں