امریکی قونصل جنرل ریچرے ہارکین رائڈ کی داتا دربار پر حاضری

بدھ 6 جنوری 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان میں مقیم امریکی قونصل جنرل ریچرے ہارکین رائڈ نے کہا ہے کہ صوفی بزرگ پوری دنیا کا اثاثہ ہیں ۔ ان کا امن کا پیغام بغیر کسی تعصب کے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قومی سیاسی شلوار قمیض ایک بہترین لباس ہے اور خصوصی طور پر صوفی بزرگوں کے مزار پر حاضری دینے کے لیے یہ لباس انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے موقع پر مزار داتا دربار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین امریکی قونصل جنرل کے ہمراہ تھے۔ امریکی قونصل جنرل نے مزار داتا دربار حاضری کے وقت سر پر ٹوپی اور جسم پر شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ انہوں نے مزار داتا دربار پر حاضری کے موقع پر دعا کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں