ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے،راجہ وسیم حسن

بدھ 6 جنوری 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت106روپے پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے حکومت اس مسئلہ کو فوری حل کرے اور ڈالر کے قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے کیونکہ روپے کی قیمت میں کمی کے باعث خام مال کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی ،انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی اور اس سے براہ راست سفید پوش طبقہ اور غریب عوام متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور اسے98روپے سے اوپر نہ جانے دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں