ایف آئی اے نے سیالکوٹ سے ہنڈی و حوالہ کیس کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 6 جنوری 2016 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ سے ہنڈی و حوالہ کیس کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے چائنا چوک سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر سلیم سرور آف بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم ہنڈی اور حوالہ سے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم سے دو لاکھ 73ہزار روپے بھی برآمدکر لئے گئے ۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں