حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے سارا زور میٹرو بسوں ، اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں پر لگا رہی ہے‘ محمود الرشید
بدھ 6 جنوری 2016 16:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہونی چاہیے لیکن بد قسمتی سے اس کا سارا زور میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں پر ہے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں دل کے ہسپتال بنانے کے ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں موجود کارڈیک کے شعبے اور وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کو فنکشنل کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس ، شنیلا روت اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سہیل ثقلین نے اپوزیشن رہنماؤں کو ہسپتال کا دورہ کرایا اور مختلف معامالات پر بریفنگ بھی دی ۔(جاری ہے)
محمود الرشید نے کہا کہ پی آئی سی کی ایمر جنسی 100سے 150مریضوں کی استعداد رکھتی ہے لیکن یہاں پر روزانہ 600سے 700مریض آ رہے ہیں ۔
ایک بیڈ پر چار ،چار مریض لیٹے ہوئے ہیں جبکہ مریضوں کو سٹریچرز پر بٹھا کر علاج کیا جارہا ہے ۔ حالیہ سالوں میں دل کے امراض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں سے لوگ بھی پی آئی سی آتے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں دل کے امراض کے ہسپتال بنائے جائیں ۔ اسکے علاوہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کارڈیک کے شعبے کے لئے انفراسٹر اکچر موجود ہے تھوڑے فنڈز دے کر انہیں فنکشنل کیاجائے ۔وزیر آباد کاڈیالوجی کی عمارت گزشتہ کئی سالوں سے تیار پڑی ہے حکومت گوجرانوالہ ڈویژن کے مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے اس ہسپتال کو بھی فنکشنل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی میں مریضوں کو سالوں کی تاریخیں دی جارہی ہیں اگر اس دوران کوئی مریض جان کی بازی ہار جائے تو کیا اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے دورے کر کے وہاں سہولیات کے فقدان کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تناظر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے دورے کئے جائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری