امریکی قونصل جنرل کی حضر ت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء )امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے حضر ت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل میں غزنی میں بھی تعینات رہا ہوں جہاں حضرت علی ہجویری کا آبائی گھر ہے اور پاکستان میں تعیناتی کے دوران انکے مزار پر آنا میرے لئے اطمینان اور خوشی کا باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کی تعلیمات میں امن کی بات کی گئی ہے اور میں اس سے بیحدمتاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ آنے کے احترام میں شلوار قمیض پہنی ہے ۔علاوہ ازیں امریکی قونصل جنرل نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے بھی ملاقات کی جس میں ایس پی سول لائنز صاحبزادہ بلال عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی قونصل خانے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں