اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حکام کا ٹاؤن ون کا سروے، آسا کا شدید احتجاج

بدھ 6 جنوری 2016 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متعلقہ حکام کا یونیورسٹی ٹاؤن ون میں دفاتر قائم کرنے کیلئے خلاف وعدہ دوبارہ سروے کرنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں صدر آسا ڈاکٹر حسن مبین عالم، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے متعلقہ حکام کی جانب سے ٹاؤن ون کا سروے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ یونیورسٹی ٹاؤن ون کی زمین پر اورنج لائن ٹرین کے دفاتر کی تعمیرنہیں کی جائے گی جہاں اساتذہ کے گھر واقع ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وعدے کی پاسداری کرے وگرنہ دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور جلد ہی جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں