ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے کیلئے اجلاس

بدھ 6 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے کے لئے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ڈی اوز( ہیلتھ)، ٹی ایم اوز اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے تمام ٹی ایم اوز، ڈرگ انسپکٹرز اور ڈی ڈی اوز( ہیلتھ) کو شہر بھر میں عطائیت کے خاتمے کے لیے دوبارہ بھر پور مہم چلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ لو گوں کی جا نوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جائے اوران کے کلینکس فوری طور پر سیل کئے جائیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے سیل شدہ کلینکوں کو بھی دوبارہ چیک کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ ڈی سی او آفس ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں