ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گرانفروشی پر63مقدمات درج83 گرفتار،20 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 6 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے931مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ35,900روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر83افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں