قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے‘،صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا

صحافی کاسوال مشکل ضرور تھا لیکن گھٹیا نہیں شاہد آفریدی اس کا بہتر جواب دے سکتے تھے‘ رمیز راجہ ‘آفر یدی کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا’سرفراز

بدھ 6 جنوری 2016 18:51

قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے‘،صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے ،صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا۔ بدھ کے روزمیڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی کپتانی میں قومی ٹیم بہتر پرفارمنس کیوں نہیں دے سکی اورٹی ٹونٹی کپتانوں میں آپ کی ہار کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور ٹیم بھی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، آپ کو لگتا ہے کہ قیادت کے انداز میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے؟.اس سوال پر شاہد آفریدی طیش میں آ گئے اور بظاہر مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ مجھے آپ سے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے۔

آفریدی کے جواب پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کپتان سے رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس معاملے کو حل کرنے کیلئے قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور معاملہ رفع دفع کرانے کی کوششوں میں لگ گئے ۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں اور مبصرین نے بھی ٹی ٹونٹی کپتان کے اس رویے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ صحافی کاسوال مشکل ضرور تھا لیکن گھٹیا نہیں شاہد آفریدی اس کا بہتر جواب دے سکتے تھے۔سرفراز نواز اور محسن حسن خان نے بھی آفریدی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو صحافی کے سوال میں ایسا کوئی انداز نظر نہیں آتا جس پر بظاہر غصہ کیا جانا بنتا ہے ۔ شاہد خان آفریدی اس سوال پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ، اگر وہ جواب نہیں دینا چاہتے تھے تو اسے نظر انداز بھی کر سکتے تھے۔کرکٹ مبصر عالیہ رشید نے کہا کہ کوئی انٹر نیشنل صحافی یہ سوال کرتا تو آفریدی اس رویے میں جواب نہ دیتے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں