ریاض اور تہران میں کشیدگی سے عا لم اسلام میں انتشار بڑھے گا ‘عظیم طارق

بدھ 6 جنوری 2016 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء )تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ ریاض اور تہران میں کشیدگی سے عا لم اسلام میں انتشار بڑھے گا فر قہ ورانہ لڑائیوں نے مسلمانوں کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ نے کہا عرب ممالک اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں پاکستان مصالحانہ کردار اد کر ے ورنہ یہ آگ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عا لم اسلام کی اندرونی لڑائیوں اور اختلافات نے امت مسلمہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ااور اگر اب ایران اور ریا ض کے درمیا ن کے درمیا ن بڑھتی کشیدگی کو نہ روکا گیا اسلام او ر مسلمان بدنام ہوں گے ۔ذیشان حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان اس نازک موقع پر اپنا قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے مسلمانوں اور اسلام ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں