دوبارہ نا اہلی کے خوف سے(ن) لیگ کو این اے122کی یاد ستانے لگی ‘ شعیب صدیقی

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

بدھ 6 جنوری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو ایک مرتبہ پھر نا اہلی کے خوف سے حلقہ این اے122کی ید ستانے لگی ہے انہیں بخوبی علم ہے کہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں ایاز صادق اکثریت کھو چکے ہیں ان کی جھنجھلاہٹ ایوان کے اندر اور میڈیا کے سامنے بھی نظر آتی ہے کیونکہ انہیں پی ٹی آئی کا فوبیا ہو چکا ہے اور وہ اس حلقے میں عمران خان اور عبدالعلیم خان کی مقبولیت سے بخوبی آگاہ ہیں جس کا توڑ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 70کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122کے عوام پینے کے صاف پانی ،امن و امان ،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہیں انہیں "شو بازیاں اور لالی پاپ "نہیں چاہیں ،انہوں نے کہا کہ میاں میر ہسپتال سمیت پہلے سے مکمل منصوبوں کو کیوں فنکشنل نہیں کیا جا رہا اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے نام پر این اے122کی کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں حکومت 70کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی بد دعائیں نہ لے اور غریب لوگوں سے اُن کی چھت چھیننے سے باز رہے ،شعیب صدیقی نے عمرے کی ادائیگی سے لاہور واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر نواز لیگ کی نئی دھاندلی پالیسی کو بے نقاب کرنے جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن اور نادرا این اے122کے ووٹوں کے ردوبدل کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں لیکن جلد سردار ایاز صادق کو سپیکر شپ کو خیر باد کہ کر عوام کی عدالت میں آنا ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں