ہائیکورٹ نے دو معذور بھائیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست نمٹا دی

ایک معذور بھائی کو بہن اور دوسرے کو مرضی سے بھائی کے ساتھ جانے کی اجازت

بدھ 6 جنوری 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے دو معذور بھائیوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست نمٹا تے ہوئے ایک معذور بھائی کو بہن اور دوسرے کو مرضی سے بھائی کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شبانہ حسن نے عدالت کو بتایا کہ اسکے والدین کی وفات کے بعد دونوں معذور بھائیوں کو اسکے تیسرے بھائی خالد نے اپنے ساتھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

خالد نامی بھائی دونوں معذور بھائیوں کی اچھی دیکھ بھال نہیں کر رہا لہٰٓز دونوں معذور بھائیوں کو بازیاب کرا کے اسکے ہمراہ جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالتی حکم پر بیلف نے عابد اور ماسٹر مقصود نامی دونوں معذور بھائیوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔عابد نامی معذور نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی خالد کے ہمراہ خوش ہے جبکہ ماسٹر مقصود نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ جانا چاہتا ہے۔جس پر عدالت نے عابد نامی معذور کو اسکے بھائی خالد جبکہ ماسٹر مقصود کو اسکی بہن شبانہ کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں