عوام کو معیاری ہسپتال میسر نہیں، حکمران جنگلہ بس اور فلاپ سکیموں پر اربوں خرچ کر رہے ہیں‘ چودھری شافع حسین
بدھ 6 جنوری 2016 20:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی اور سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کی کارکردگی، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جنگلہ بسوں کیلئے تو اربوں روپے ہیں لیکن عوام کو ایک بھی معیاری ہسپتال میسر نہیں، حکومت نے انتخابات سے پہلے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا پھر دو سال اور اب حکومتی وزراء 2018ء تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کے اشارے دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگاتی ہے لیکن اس کے فوائد ان تک نہیں پہنچتے، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے اور اداروں سے کرپشن ختم کر کے ان کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت جنگلہ بس اور دیگر فلاپ منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے، ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں، حکمرانوں کی ترجیح عوامی خدمت نہیں بلکہ دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو متحد ہو کو ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت آئندہ انتخابات کروانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ دھاندلی کا الزام کسی پر نہ لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور نوجوانوں نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بلال مصطفی شیرازی کو ہدایت کی کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی یوتھ ونگ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ، روڈا ایکٹ 2022 ء کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں رپورٹ طلب
ایچی سن کالج کے مستعفی پرنسپل استعفا واپس لینے پرآمادہ
عطا تارڑ کی این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹی فکیشن چیلنج
پسند یا نا پسند سے ملک نہیں چل سکتا،ملک احمد خان
سابق فاسٹ باولرگلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑنے کا امکان
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، مضر صحت گھی و آئل کی بھاری کھیپ برآمد،مقدمہ درج، ملزم گرفتار
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حضرت عائشہ صدیقہ کے یوم وصال پر تقریب کا انعقاد
ہرمسلمان کو داعی کا کردار ادا کرکے معاشرے میں قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی‘امیر العظیم ..
روزہ کا مقصد تقویٰ کا وہ معیار پیدا کرنا ہے جس سے انفرادی اور اجتماعی طورپر انسانیت کو دنیاوی و اخروی ..
ْ جی سی یونیورسٹی لاہور میں فلسطینی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں‘ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات