وزیراعلیٰ کا اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 6 جنوری 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کے قریب دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے حادثہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں