شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے ‘کینڈین وفد کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

کینیڈا میں شہباز شریف کی کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا سن رکھا تھا ، پنجاب آکر دیکھ بھی لیا ہے

بدھ 6 جنوری 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے لیڈر آف اپوزیشن اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیٹرک براؤن او ران کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی پروگرامز پر تیز رفتاری سے عملدرآمد اور تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کی شاندار کامیابیوں کے بارے میں کینیڈا میں بہت چرچا سن رکھا تھا لیکن اب پنجاب آکر اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ہے۔

بلاشبہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے اور پنجاب حکومت کا مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام شاندار ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرک براؤن اور وفد کے دیگر اراکین نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں اور انتھک محنت سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی نام کمایا ہے اور کینیڈا میں بھی شہبازشریف کے کام کرنے کے غیرمعمولی انداز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس طرح قومی وسائل کو شفاف انداز سے ایمانداری کے ساتھ عوامی منصوبوں پر صرف کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عوامی خدمت اور سرکاری اداروں کی بہتری کیلئے شہبازشریف کا عزم اور وژن قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی نمایاں ترقی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں