تحر یک انصاف نے پارٹی انتخابات کے معاملات کو حتمی شکل دیدی

تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر مکمل جمہو ریت ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نہیں، دونوجماعتوں میں ’’بادشاہی ‘‘نظام قائم ہے ،وہاں فیصلے کارکنوں کی مشاور ت نہیں ہوتے ،قیادت کارکنوں پر فیصلے مسلط کرتی ہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کااجلاس سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2016 20:57

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کے الیکشن کمیشن تسنیم نورانی سمیت دیگر سے مشاورت کے بعد پارٹی انتخابات کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ‘آئندہ چند روز میں پارٹی انتخابات کروانے کی تاریخ اور ممبر شپ کے طر یقہ کار اور اسکی مدت کا باقاعدہ اعلان کر دیا جا ئیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی ‘تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘رکن قومی اسمبلی اسد عمر کے علاوہ تحر یک انصاف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی بھی شر یک ہوئے اور اجلاس میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان سمیت دیگر اراکین کو پارٹی انتخابات اور ممبر شپ کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بر یفنگ دی گئی جس کے بعد پارٹی چیئر مین عمران خان نے پارٹی کے الیکشن کمیشن سمیت دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے اور آئندہ چندروز میں اس حوالے سے پارٹی انتخابات اور ممبر شپ کے طر یقہ کار اور حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جا ئیگااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکے اندر مکمل جمہو ریت ہے اور پارٹی انتخابات کے ذریعے کارکنوں کو اپنی مر ضی کے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نہیں وہاں فیصلے کارکنوں کی مر ضی یا مشاور ت نہیں بلکہ دونون جماعتوں میں ’’بادشاہی ‘‘نظام قائم ہے اور قیادت کارکنوں پر فیصلے مسلط کرتی ہے مگر تحر یک انصاف نے کارکنوں کو حقیقت میں انکا جائزہ مقام دیا ہے اور تحر یک انصاف کارکنوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں