وکلاء کے انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ19 جنوری کو نکلے گا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء )وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے ہونے والے وکلا کے انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین اور سکرٹری مدثر چوہدری کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے انرول ہو نے والے وکلاء کے امتحان کے رزلٹ کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا،فیصلے کے مطابق 19-01-2015کو رزلٹ آن لائن کر دیا جائے گا جس کو پنجاب بار کونسل کی website پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں