پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے‘ پاکستان میں منفی اورمنافقت کی سیاست کرنیوالے منافقین کومستردکردیاجائے ،چوہدری سلامت
بدھ 6 جنوری 2016 22:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) ممتاز سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت چودھری سلامت علی نے کہا ہے کہ قومی اداروں پرتنقیدکرنیوالے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے ،اس کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ پیپلزپارٹی کے نام نہاد شہیدایک طرف جبکہ مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے فوجی شہداء بیس کروڑپاکستانیوں کے حقیقی ہیروزاورمحسن ہیں ۔
ضرب عضب کی کامیابیاں برقراررکھنے کیلئے جنرل راحیل شریف کوان کے دوٹوک انکار کے باوجودایکسٹینشن ضروردی جائے کیونکہ یہ قومی مفادکامعاملہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلامت علی نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کادشمن پاکستان اورپاکستانیوں کادوست نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے)
فوجی قیادت کیخلاف سیاسی بونوں کے ہتک آمیز بیانات ناقابل برداشت ہیں،نااہل سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے جمہوریت کوکسی اورسے کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی تانگیں کھینچنے کے سواکچھ نہیں آتا ؤ۔ جس وقت ضرب غضب کی کامیابیوں پرفوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے عین اس وقت آصف زرداری کے ذومعنی بیان کاکوئی جوازنہیں تھا ۔پاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے ،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود ایک کروڑمودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے ۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں ،اگربھارت کوجنگ کاشوق ہے تومیدان میں آجائے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھرمیں 1276ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1318زخمی
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ..
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس، لائیو سٹاک فارمرز کیلئے کسان کارڈو ایپ امور کا جائزہ لیاگیا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
ضمنی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الہٰی کی کامیابی عوامی خدمت کی فتح ہے،راجہ شہزاد
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا اقبال ٹائون اور مسلم ٹائون تھانے کا دورہ
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں : سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں