پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل صوبائی حکومت کا طرہ امتیاز ہے

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی- وزیر اعلی نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے - شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے اورمنتخب نمائندے عوام کے مسائل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں - وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ ، ایم پی اے بیگم راشدہ یعقوب اور سابق ایم پی اے حاجی محمد یعقوب شیخ شامل تھے- ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں