لاہور:ایف آئی اے نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر جعلی پاسپورٹ ،مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء)لاہور میں ایف آئی اے نے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر جعلی پاسپورٹ ،مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گوالمنڈی کے علاقے میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹوں کے ساتھ مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے نے تمام سامان قبضے میں لے لیا۔پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں